سی سی پی او لاہور نے پولیس افسرکو معطل کردیا

سی سی پی او لاہور نے پولیس افسرکو معطل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)شہری کو بے جا حراست میں رکھنے پرسی سی پی او لاہور نے ایس ایچ او شالیمار عاصم حمید کو معطل کرکے پولیس لائن بھیجوا دیا۔تین اہلکاروں کے خلاف مناواں میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایس ایچ او کی معطلی پرائیویٹ شخص کی شکایت پر کی گئی۔جس میں اس نے بتایا کہ اس کے قریبی عزیز کو پولیس نے حراست میں رکھا اور دو لاکھ پچہتر ہزار روپے مانگے ۔تین پولیس اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کیا اور رشوت لے کر چھوڑ دیا تھا۔ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا ۔

رشوت لے کر ملزم کو چھوڑنے والے پولیس اہلکاران کا تعلق تھانہ شالیمار گجر پورہ اور پولیس لائن سے بتایا جاتا ہے۔ سی سی پی او لاہور کی جانب سے تینوں پولیس اہلکاروں پر تھانہ مناواں میں رشوت غفلت لاپرواہی کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جبکہ ایس ایچ او کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل  گجر پورہ میں ایک سال قبل نجی ٹارچر سیل بنانے پر معطل ہونے والے سابق ایس ایچ او رضا جعفری اور تین اہلکاروں کو سی سی پی او نے حوالات میں بند کر کے مقدمہ درج کروا دیا تھا۔ سی سی پی او محمد عمر شیخ نے انسپکٹر سمیت چار تھانیداروں کو حوالات میں بند کروایا۔

انسپکٹر رضا جعفری سمیت تین اے ایس آئی عمران، شہزاد اور عمران بھی حوالات میں بند کر دیا گیا تھا ۔اہلکاروں نے گزشتہ سال کرول جنگل میں نجی ٹارچر سیل میں شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا تھا جبکہ اہلکاروں کے تشدد سے امجد ذوالفقار نامی شہری کی ہلاکت بھی ہوئی تھی۔

رشوت کے حصول کے لئے شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھا تھا۔ پولیس اہلکار غیر قانونی حراست میں شہریوں پر تشدد کرتے تھے جن کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا گیاتھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer