ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھر پر قبضے کا الزام، سکینڈل کوئین اداکارہ میرا کا موقف سامنے آگیا

گھر پر قبضے کا الزام، سکینڈل کوئین اداکارہ میرا کا موقف سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) گھر پرقبضہ کرنے کا معاملہ، سکیںڈل کوئین اداکارہ میرا نے سول کورٹ میں جواب جمع کروا دیا جس میں میرا نے تسلیم نامی خاتون کے تمام الزامات مسترد کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق ادکارہ میرا نے گھر پر قبضہ کرنے کے الزام پر اپنے وکیل کے ذریعے عدالت میں جواب جمع کرادیا، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈیفنس میں واقع گھر میرے نام پر ہے، تسلیم کوثر کو تمام رقم ادا کرچکی ہوں، تسلیم کوثر نے بلیک میل کرنے کیلئےعدالت میں کیس دائر کیا، عدالت کو تمام ثبوت بھی فراہم کرو ں گی۔

میرا نے عدالت سے استدعا کی کہ گھر پر قبضہ کرنے کی درخواست مسترد کی جائے،جس پر  عدالت نے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرلیا۔

واضح رہےکہ 11 اکتوبر کو تسلیم نامی خاتون نے اداکار میرا پر ان کے گھر پر قبضہ کرنے کیخلاف سول کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اداکارہ میرا نے دھوکا دہی سے ڈیفنس میں واقع گھر اپنے نام کروا لیا، اداکارہ میرا نے گھر کی قیمت بھی ادا نہیں کی۔ اداکارہ کو گھر کرایہ پر دیا تھا اُس نے جعلی کاغذات بنوا گھر پر قبضہ کرلیا۔اداکارہ قبضہ مافیا کی طرح دھمکیاں دے رہی ہیں۔
 درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ اداکارہ میرا سے گھر خالی کرایا جائے۔جس پر سول عدالت نے سماعت کرتے ہوئے میرا سے جواب طلب کیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer