ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نادرا نے موسمِ سرما کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی

نادرا نے موسمِ سرما کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نادرا نے خیبر پختونخوا میں اپنے مراکز کے لیے موسمِ سرما 2025 کے نئے اوقاتِ کار جاری کر دیے ہیں۔

سرکاری اطلاعات کے مطابق نادرا کے نئے اوقات آج20 نومبر سے نافذ ہو گئے ہیں۔

نادرا کے ریجنل ہیڈ آفس اور زونل دفاتر نئے شیڈول کے مطابق صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔

نادرا کے رجسٹریشن سینٹرز جو ہفتے میں پانچ دن کام کرتے ہیں ایک ہی شفٹ میں کام کریں گے اور ان کے اوقات صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔

اس سے قبل نادرا نے والدین کو اپنے بچوں کے بے فارم اپڈیٹ کروانے کی ہدایت کی تھی۔

ایک تازہ اپڈیٹ میں نادرا نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کے تین سال کی عمر تک پہنچنے پر نیا بے فارم فوری طور پر جاری کروائیں تاکہ اسکول داخلے کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

آپ بچے کے ساتھ قریبی نادرا دفتر جا کر نیا بے فارم بنوا سکتے ہیں یا گھر بیٹھےPak ID موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے بھی آسانی سے درخواست دے سکتے ہیں۔