ہمایوں سعید کی بھارتی سنگھ کیساتھ مستیاں، سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

Humayun Saeed
کیپشن: Humayun Saeed
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کی بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ  سے مستیاں ،سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا ۔

 دبئی میں ہونے والے ’فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ‘ سے تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب ہمایوں سعید اور بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ کی دلچسپ ویڈیو سامنے آئی ہے۔بھارتی سنگھ نے ہمایوں سعید سے پوچھا کہ 'سر میں نے آپ کے بارے میں کافی تفصیل سے پڑھا ہے، آپ کی ایک فلم تھی (لندن نہیں جاؤں گا) تو کیوں نہیں جائیں گے آپ لندن؟ آپ کا ویزا نہیں لگا تھا یا رانی کے ساتھ آپ کی بنتی نہیں ہے؟ ہمایوں سعید نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری ایک فلم تھی’پنجاب نہیں جاؤں گی‘۔

 ابھی ہمایوں سعید اپنی پوری بات مکمل نہیں کر سکے تھے کہ بھارتی سنگھ نے حیرانی سے پوچھا کہ کیوں سر، میں لے کر جاؤں گی آپ کو پنجاب۔جواب میں بولے کہ جب ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کامیاب ہو گئی تو میں ذرا لالچی ہو گیا اور میں نے سوچا کہ اب ’میں لندن نہیں جاؤں گا‘ بنا لیتے ہیں۔بھارتی سنگھ نے ہمایوں سعید کی پوری بات سننے کے بعد کہا کہ ’کیوں بھئی؟‘۔

 کامیڈین کہتی ہیں کہ 'دل کرتا ہے کہ میں بھی پاکستان جاؤں، وہاں جاکر کھانا کھاؤں، مجھے اور شوہر ہرش کو جب بھوک نہیں لگتی ہم پاکستانی کھانوں کے یوٹیوب چینل لگا کر بیٹھ جاتے ہیں،اور بس بھئی اب آپ نے یہ نہیں کہنا کہ میں لندن نہیں جاؤں گا'۔جس پر ہمایوں سعید نے کہا کہ 'بالکل میں انڈیا بھی آؤں گا اور آپ لوگ پاکستان بھی آئیں گے'۔