کویت کیلئے بُک کنٹینر سے 90 کلو گرام ہیروئن برآمد

کویت کیلئے بُک کنٹینر سے 90 کلو گرام ہیروئن برآمد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  کراچی سے کویت کے لیے بُک کیے گئے کنٹینر سے 90 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی ہے جب کہ دیگر کارروائیوں میں بھی اے این ایف کے عملے نے منشیات کی بڑی مقدار برآمد کی ہے۔ 

ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کویت بھیجنے کیلئے بک کنٹینر سے 90 کلوسے زائد ہیروئین برآمد ہوئی۔  اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب لوڈر گاڑی سے 2 کلو 600 گرام  ہیروئین، 2 کلو 400 گرام چرس اور 988 گرام آئس برآمد ہوئی، واقعے میں باجوڑ کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

دوسری جانب فیصل آباد ائیرپورٹ پراے این ایف اور اے ایس ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دبئی کے مسافر کے لیپ ٹاپ سے 954 گرام چرس برآمد کی۔

Ansa Awais

Content Writer