لاہوریوں کیلئے خوشخبری، حکومت نے اورنج ٹرین کا کرایہ کم کردیا

Orange Line Train
کیپشن: Orange Line Train
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہوریوں کیلئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے کرائے میں کمی کردی۔ 

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق اورنج ٹرین کا کرایہ اب کلومیٹر کے حساب سے لیا جا رہا ہے اور اورنج ٹرین کا کم سے کم کرایہ 20 روپے کردیا گیا, نئے کرایہ نامہ شیڈول ریٹس کے مطابق سٹیشن نمبر ایک سے چار تک کرایہ بیس روپے ہوگا، سٹیشن نمبر چار سے آٹھ تک کا کرایہ پچیس روپے ہوگا، سٹیشن نمبرآٹھ سے بارہ تک کا کرایہ تیس روپے ہوگا، سٹیشن نمبر بارہ سے سولہ کا کرایہ پینتیس روپے ہوگا,سٹیشن نمبر سولہ سے آن ورڈ کرایہ چالیس روپے وصول ہوگا۔

آپریشنل انچارج نے بتایا کہ 16 کلومیٹر سے زائد سفر کا کرایہ 40 روپے ہوگا۔

دوسری جانب کرائے  میں کمی کا اطلاق ہونے پراورنج لائن ٹرین پر مسافروں کا رش ہوگیا۔رش بڑھنے پر مختلف اسٹیشنز پر مسافروں کو ٹکٹ کےحصول میں مشکلات کا سامنا ہے اور مطالبہ ہے کہ انتظامیہ کو ٹکٹ کاؤنٹرزپر اضافی عملہ تعینات کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مسافروں سے شارٹ روٹ کا بھی فکس کرایہ چالیس روپے وصول کیا جاتا تھا۔