ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پانچویں جماعت کا طالب علم زیادتی کے بعد قتل

Murder
کیپشن: Murder
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  پانچویں جماعت کے طالب علم کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان گرفتار، اعتراف جرم کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور میں تھانہ ببرلوکی حدود میں بچے کے قتل میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ کانا کمار کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا گیا۔پولیس نے بتایا دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے کانا کمار کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

ایس ایس پی ظفراقبال ملک نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی تھی اور کہا تھا کہ بچے کے قتل میں ملوث کسی بھی ملزم کونہیں چھوڑیں گے۔یاد رہے خیرپور کے علاقے ببرلو کے ہندو محلے سے گذشتہ روز ایک پانچویں کلاس کا طالب علم کانا سچ دیو لاپتہ ہوگیا تھا، جس کے بعد اہل محلہ کی جانب سے آج علی الصبح کانا سچ دیو کی تلاش شروع کی گئی تو ایک خالی گھر سے بچے کی نعش برآمد ہوئی۔بعد ازاں بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال خیرپور منتقل کیا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے سے زیادتی ثابت ہوگئی تھی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر