گارڈن ٹاؤن( سٹی42) نامور اداکارفیصل قریشی نے کہا ہے کہ ہیوی بائیک اورموبائل فون میری کمزوری ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ دونوں کے بغیر میری زندگی ادھوری ہے، اپنی گھریلو زندگی سے مطمئن ہوں اور اپنے پروفیشنل سے بھی انصاف کررہا ہوں۔
ایک انٹرویو میں فیصل قریشی نے کہا کہ صرف میر ے پاس نہیں بلکہ کراچی کے دیگر بہت سے فنکاروں کے پاس بھی ہیوی بائیکس ہیں اور کبھی کبھی ہم سب اکٹھے بھی نکلتے ہیں۔ مجھے اداکارہ ثنا نے بڑا متاثر کیا ہے جو خاتون ہونے کے باوجود بڑی مہارت سے ہیوی بائیک چلاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ریس لگانے کا شوق نہیں بس ہیوی بائیک چلانے کی حد تک ہی شوق رکھتا ہوں اور جب بھی وقت ملتا ہے اسے پورا کرتا ہوں، گھر کو بھی پورا وقت دیتا ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ جب پراجیکٹ میں کام کر رہا ہوتا ہوں تو وہاں بھی اپنی کمٹمنٹ کو پورا کرتا ہوں۔
فیصل قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے جب پہلی بار اپنے پراجیکٹ ’دلِ مومن‘ کا اسکرپٹ پڑھا تھا تو وہ رو رہے تھے.انہوں نے کہا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کو مکمل ہوئے تین ماہ ہوچکے ہیں اور مومن کے کردار کے بارے میں ہر چیز اب بھی میرے ساتھ ہے‘۔