ویب ڈیسک : پی ٹی اے نے ملک میں مشہور لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک کو بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے غیر اخلاقی مواد کو کنٹرول کرنے کی یقین دہانی پر ملک بھر میں ٹک ٹاک کی سروسز بحال کر دی گئی ہیں۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ 20 جولائی 2021 کو مزکورہ ایپ پر پابندی کے بعد پی ٹی اے ٹک ٹاک انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہا۔
Press Release: PTA has restored the services of TikTok on assurances of the Platform to control immoral / indecent content.
— PTA (@PTAofficialpk) November 19, 2021
ٹک ٹاک کی سینیئر انتظامیہ نے ہمیں مقامی قوانین اور سماجی اصولوں کے مطابق غیر قانونی مواد کو کنٹرول کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے اپنے عزم کا یقین دلایا ہے پی ٹی اے ٹک ٹاک پر 20 جولائی کو پابندی نافذ کرنے کے بعد ٹک ٹاک انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہا۔
ٹک ٹاک پلیٹ فارم نے پی ٹی اے کو مقامی قوانین اور سماجی اصولوں کے مطابق غیر قانونی مواد کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنے عزم کا یقین دلایا۔ ٹک ٹاک نے یقین دہانی کرائی کہ غیر قانونی مواد اپلوڈ کرنے والے صارفین کو ایپ استعمال کرنے سے روک دیا جائے گا۔