ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موبائل جھاڑیوں میں چھپا کر 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار 

 موبائل جھاڑیوں میں چھپا کر 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: موبائل جھاڑیوں میں چھپا کر 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار  ہوگیا ۔
شہری کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو 2 لاکھ اور موبائل چھین کر فرار ہوئے،ایس پی سٹی کی ہدایت پر بادامی باغ پولیس نے کال پر فوری کارروائی کا آغاز کیا۔کیمروں کو چیک کیا گیا،تفتیش میں ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا۔پولیس نے جھاڑیوں میں چھپایا موبائل ڈھونڈ نکالا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ایس پی سٹی نے بتایا کہ ملزم قرضے سے نجات حاصل کرنا چاہتا تھا اس لیے جھوٹی کال کی، شہریوں کی مدد اور جان ومال کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت موجود ہیں۔