ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسدادِ پولیو مہم: لاہور میں تیسرے روز بھی سکیورٹی ہائی الرٹ

انسدادِ پولیو مہم: لاہور میں تیسرے روز بھی سکیورٹی ہائی الرٹ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:لاہور پولیس نے انسدادِ پولیو مہم کے تیسرے روز بھی شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات برقرار رکھے ہوئے ہیں تاکہ پولیو ٹیموں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

 ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق پولیو ورکرز اور ہیلتھ ٹیموں کی حفاظت کیلئے 2412 پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ سکیورٹی پلان کے تحت 496 موٹر سائیکل اسکواڈز جبکہ 84 تھانوں اور پولیس چوکیوں کی گاڑیاں مسلسل گشت کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز بھی فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کے تمام بیٹ افسران بھی پولیو ٹیموں کی معاونت میں مصروف ہیں تاکہ مہم کو کامیابی سے مکمل کیا جا سکے۔

فیصل کامران کا کہنا تھا کہ انسدادِ پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیو ورکرز کے خلاف تشدد، ہراسگی یا رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ انسدادِ پولیو مہم 18 مئی سے جاری ہے جو 24 مئی تک جاری رہے گی، جبکہ شہر بھر میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا عمل جاری ہے۔