سٹی 42: لیسکو کے متعدد ایس ڈی اوز کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا
وزیراعظم کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ایس ڈی اوز کو معطل کیا گیا،معطلی کے بعد نو افسروں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا،مذکورہ ایس ڈی اوز کو سابق لیسکو چیف شاہد حیدر نے نوکری پر بحال کیا تھا،افسروں و ملازمین کو فرائض میں غفلت برتنے پر نوکری سے برخاست کیا گیا
ایکسیئن ایس اینڈ آئی ندیم اختر کو بھی نوکری سے فارغ کر دیا گیا،ایس ڈی او حمزہ ٹاؤن سراج، ایس ڈی او راوی ریان محبوب عالم برخاست ہوگئے ، ایس ڈی او صوفیہ آباد حبیب اللہ بلوچ کو برخاست کرنے کے احکامات جاری کردیے ، ایس ڈی او بیگم کوٹ احسان فاروقی کو بھی نوکری سے نکال دیا گیا،ایس ڈی او بھاٹی گیٹ سب ڈویژن وقار احمد کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ۔ایل ایس عثمان غنی کا کیس لیبر کورٹ میں زیرسماعت ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App