زاہد چودھری: نوجوان ڈاکٹرز کیلئے پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن عذاب بن گئی،پی جی ٹرینی ڈاکٹرز ایک ماہ سے وظیفہ سے محروم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی جی ٹرینی ڈاکٹرز کووظیفہ ادائیگی میں تاخیر معمول بن گئی۔وظیفہ کی ادائیگی نہ ہونے سے نوجوان ڈاکٹرز مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کاوظیفہ کی ادائیگی سنٹرلائزڈکرنے کاعمل فلاپ ہو گیا۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے نوجوان ڈاکٹرز کووظیفہ کی ادائیگی ہیلتھ فاونڈیشن کو سونپی تھی۔ٹیچنگ ہسپتالوں کی بجائے ہیلتھ فاونڈیشن کے ذریعے وظیفہ ادائیگی کاتجربہ ناکام رہا۔ہیلتھ فاونڈیشن ایک سال بعد بھی باقاعدگی سے وظیفہ ادا کرنے سے قاصر ہیں۔
ہیلتھ فاؤنڈیشن نے ہر ماہ 15 تاریخ کووظیفہ کی ادائیگی کا اعلان کیا مگر عملدرآمد نہ ہوسکا۔