ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چودھری شافع حسین سےحافظ عبد الکریم کی ملاقات, سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

چودھری شافع حسین سےحافظ عبد الکریم کی ملاقات, سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 حسن علی: صوبائی وزیرچودھری شافع حسین سے سینیٹ کےامیدوار حافظ عبد الکریم نے ملاقات کی۔ملاقات میں سینیٹ انتخابات ،بھارتی جارحیت ،مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی رانا محمد ارشد ،ارکان اسمبلی سردار احمد لغاری و دیگر بھی موجود تھے۔

چودھری شافع حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ حافظ عبد الکریم کی مکمل سپورٹ کرے گی ۔

صوبائی وزیر کا سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر  تعزیت اظہار  کیا ،دعائے مغفرت کی۔

حافظ عبد الکریم نے صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی۔