ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل گیمز والی بال: ہائر ایجوکیشن کمیشن نے برونز میڈل حاصل کرلیا

HEC, Quetta Games, Volleyball, Bronze Maddle, Balochistan, Pak Army, City42
کیپشن: Higher Education Commission Women team in the match for third position in Volleyball event secured Bronze Medal by defeating the host Baluchistan after a tough fight.
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے کوئٹہ میں جاری نیشنل گیمز میں والی بال ایونٹ میں  تیسری پوزیشن کے لئے میچ میں میزبان بلوچستان کو تین صفر سے شکست  دے کر برونز میڈل جیت لیا۔

کوئٹہ میں جاری نیشنل گیمز کے والی بال ایونٹ میں ایچ ای سی کی کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں  ایونٹ کی سب سے مضبوط ٹیم پاکستان آرمی کے خلاف بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم وہ میچ نہ جیت سکیں۔  ان کا کھیل قابل دید رہا جس کی سب نے ہی بھر پور ستائش کی۔

تیسری پوزیشن کے میچ میں ایچ ای سی کی پر عزم کھلاڑیوں نے بہترین اسکلز اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان بلوچستان کے خلاف3-0 سے کامیابی سمیٹ کر برانز میڈل جیتا۔

ایچ ای سی کی کپتان عروج زاہد کو 34ویں نیشنل گیمز کی بہترین اسپائیکر کا ایوارڈ بھی ملا جو کہ ان کی بہترین صلاحیتوں کا اعتراف بھی تھا۔ ان کے علاوہ ناصرہ، زینب، ثانیہ، اقصیٰ، ام حبیبہ، تانیہ، فرح اور انعم نے بھی نیشنل گیمز میں شاندار کھیل پیش کیا۔

ایچ ای سی کی اس بہترین پرفارمنس پر ڈائریکٹر اسپورٹس ایچ ای سی جاوید علی میمن نے نہ صرف اطمینان کا اظہار کیا بلکہ ٹیم کی کپتان عروج زاہد سمیت تمام کھلاڑیوں کو مبارک باد بھی پیش کی۔

انہوں نے ٹیم منیجر اسد حسین شیخ اور کوچز مقصود خالد اور نعمان الدین خان کے ساتھ ساتھ لیڈی اسکاٹ نسرین فاخرہ کی محنت اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں بھی مبارکباد دی۔