الحمرا آرٹ سینٹر میں 22مئی سے 10 روزہ 26واں الحمرا تھیٹر فیسٹیول کا آغاز

 الحمرا آرٹ سینٹر میں 22مئی سے 10 روزہ 26واں الحمرا تھیٹر فیسٹیول کا آغاز
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام الحمرا آرٹ سینٹر میں بائیس مئی سے دس روزہ چھبیسواں الحمرا تھیٹر فیسٹیول کا آغاز ہورہا ہے ملک بھر سے دس تھیٹر کمپنیوں کے ڈرامے پیش کئے جائیں گے.

الحمرا آرٹ سینٹر میں بائیس مئی سے شروع ہونے والے الحمرا تھیٹر ڈراما فیسٹیول میں دس مقبول تھیٹر کمپنیوں کے ڈرامے پیش کیے جائیں گے, جن میں ماس فاؤنڈیشن کا ڈراما ہتک , عکس تھیٹر کمپنی کا ڈراما منٹو سے ملئیے , ناٹک پروڈکشن کا ڈراما روشنائی شامل ہے. اس کے علاوہ اجوکا تھیٹر ، چھوٹا موٹا تھیٹر ، آزاد تھیٹر ، نورتن تھیٹر سمیت دیگر تھیٹر کمپنیوں کے ڈرامے بھی پیش کئے جائیں گے ۔ان سب ڈراموں میں نوجوان فنکار کام کرکے اپنی فنی صلاحیتیں اجاگر کریں گے ۔

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل سلیم ساگر کا کہنا ہے کہ اس تھیٹر فیسٹیول سے عوام کو نت نئے موضوعات کے ڈرامے دیکھنے کے ساتھ نوجوان فنکاروں کے ٹیلنٹ کا بھی پتہ چلے گا اور معیاری تفریح بھی حاصل ہوگی ۔تھیٹر فیسٹیول یکم جون تک الحمرا ہال ٹو میں جاری رہے گا۔

Bilal Arshad

Content Writer