بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ نے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتادی

Indian actress,dipika kakkar
کیپشن: Dipika kakar,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ دیپیکا ککڑ نے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتادی۔

دیپیکا ککڑ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں مسلمان ہونے پر فخر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی زندگی کا کچھ مخصوص حصہ نجی ہے اور وہ اپنی زندگی کے اس حصے میں کسی کا داخلہ پسند نہیں کریں گی۔

اداکارہ دیپیکا ککڑ نے 2018 میں اپنے ساتھی اداکار شعیب ابراہیم کے ساتھ شادی کرنے سے پہلے اسلام قبول کیا تھا اور اپنا نام بھی تبدیل کرکے فائزہ رکھ لیا تھا۔اس حوالے سے دیپیکا ککڑ نے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اسلام قبول کرنا مکمل طور پر میرا اپنا فیصلہ تھا اور جب میں نے اپنی مرضی سے مذہب تبدیل کیا ہے تو اس لیے اس فیصلے کے مشکل ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔