کوٹ لکھپت ،کرنٹ لگنے سے 15 سالہ لڑکاجاں بحق،دو بہنیں زخمی

Kot lakhpat,electric shock,boy died
کیپشن: Dead body, file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار  خان)کوٹ لکھپت کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا ۔ حادثے کے نتیجے میں دو بچیاں بھی جھلس کر متاثر ہوئیں ۔
 پولیس کے مطابق واقعہ دھیت گاؤں میں پیش آیا، جہاں بجلی کی مین تاریں جوڑتے ہوئے 15 سالہ مزمل کو کرنٹ لگ گیا، جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

حادثے کے نتیجے میں مزمل کی بہن 12 سالہ سحرش اور 3 سالہ خدیجہ بھی جھلس کر متاثر ہوئیں۔ دونوں متاثرہ بچیوں کو فوری طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انکی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی مزمل کی میت ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے ۔