مال روڈ انڈر پاس،نوجوان لوڈر رکشے کے نیچے  دب کر ہلاک

Loader rikshaw,overturned,man died
کیپشن: Dead body ,file photo
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)مال روڈ انڈر پاس کے قریب لوڈر رکشہ الٹنے سے 22 سالہ نوجوان ہلاک ہو گیا،پولیس نے کارروائی کرتے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔

پولیس کے مطابق 22 سالہ آکاش لوڈر رکشہ پر سریا لیکر مال روڑ انڈرپاس کے قریب انڈر پاس سے جا رہا تھا،نوجوان ٹائر پنچر ہونے پر ٹائر تبدیل کررہا تھا کہ اچانک رکشہ الٹ گیا جس کے باعث نوجوان لوڈر رکشے تلے دب گیا اور موقعہ پر دم توڑ گیا۔

نوجوان آکاش یوحنا آباد کا رہائشی تھا ،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد 22 سالہ آکاش کی لاش مردہ خانے منتقل کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے پر لاش ورثاکے حوالے کر دی جائے گی۔