منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے پر عثمان بزدار کا موقف

منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے پر عثمان بزدار کا موقف
کیپشن: Usman Buzdar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کا ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کر دیا۔فیصلہ آنے کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کی جانب سے بھی ٹویٹ کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا۔  پاکستان تحریک انصاف  کے 25 منحرف ا رکان پنجاب ا سمبلی کے خلاف ریفرنس منظور، ڈی سیٹ قراردیدیا گیا۔پی ٹی آئی کے منحرف ارکان اسمبلی نے وزیراعلٰی پنجاب کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے 25 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس بھیجا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے قرآنی آیت شیئر کی، اور کیپشن لکھا کہ'بےشک اللہ الحق ہے!! قرآنی آیت کا ترجمہ'جسے اللہ چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت'۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے ارکان اسمبلی کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer