اقتدار تومل گیا شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی مشکلات ختم نہ ہوئیں

shahbaz sharif & hamza shahbaz
کیپشن: shahbaz sharif & hamza shahbaz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  جمال الدین جمالی : شوگر بزنس کے زریعے مبینہ منی لانڈرنگ  اور  جعلی بینک اکاؤنٹس کا  معاملہ ۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر  سماعت کل ہو گی۔

 رپورٹ کے مطابق عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر  ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلیے بھی طلب کر رکھا ہے ۔فرد جرم عائد  نہ کرنے سے متعلق شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز دلائل دینگے۔

 ایف آئی اے نے شہباز شریف ٫ حمزہ شہباز سمیت 16 ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے ۔سپیشل جج سنٹرل اعجاز حسن اعوان کیس پر سماعت کریں گے ۔وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب  حمزہ شہباز حاضری کیلئے عدالت کے روبرو پیش ہونگے  جبکہ دونوں کے وکلا عدالت میں دلائل پیش کریں گے۔

 یادرہےشہباز  شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملزمان پر منی لانڈرنگ جعلی بینک اکاؤنٹس اور  شوگر بزنس کارپوریٹ فراڈ کا الزام ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور  وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز ایف آئی اے کے مقدمے کو بے بنیاد قرار دے چکے ہیں۔