پیپلز پارٹی کو بڑا سیاسی دھچکا، اہم وکٹ گر گئی

پیپلز پارٹی کو بڑا سیاسی دھچکا، اہم وکٹ گر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر عبدالقیوم سومرو جمعیت علمائےاسلام (جے یو آئی) میں شامل ہوگئے۔

سابق سینیٹر عبدالقیوم سومرو نے جے یو آئی کے تحت کراچی میں ہونے والے تقدس حرم نبوی جلسہ عام میں جے یو  آئی میں شمولیت کا اعلان کیا, اس حوالے سے جمعیت علمائے اسلام نے ایک ٹویٹ کیا جس میں ڈاکٹر عبدالقیوم کی جے یو آئی میں شمولیت کی تصدیق کی گئی۔ 

خیال رہےکہ عبدالقیوم سومرو سابق صدر آصف علی زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری بھی رہے ہیں اور سندھ کے سابق صوبائی وزیر مذہبی امور بھی رہ چکے ہیں۔