( علی رضا ) تیز اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا ہے، گرمی کی شدت میں بھی کمی ہوئی ہے جبکہ گرمی سے ستائے لاہوریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔
شدید گرمی کے بعد لاہور کا موسم ایک بار پھر خوشگوار ہوگیا ہے، شہر میں تیز اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں، موسم کی تبدیلی کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک لاہور کا موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔ چند روز تک اسی طرح ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں گی جبکہ شہر پر بادلوں کا بسیرا بھی رہے گا۔
شہر میں تیز ہوائیں چلنے سے گرمی میں خاصی کمی آئی ہے جس سے گرمی کے ستائے روزے داروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔