ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج 20 مارچ کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہو جائےگا

 آج 20 مارچ کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہو جائےگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر خطوں میں آج 20 مارچ کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہو جائے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق 20 مارچ شام 7 بج کر 46 منٹ پر اعتدالِ ربیعی (Spring Equinox) کا آغاز ہوگا، اس موقع پر سورج شمال کی جانب سفر کرتے ہوئے خطِ استوا کے اوپر سے گزرتا ہے، جس کے نتیجے میں دنیا کے بیشتر حصوں میں دن اور رات تقریباً 12، 12 گھنٹے کے ہو جاتے ہیں۔

خطِ استوا زمین کے نقشے پر ایک فرضی لکیر ہے جو دنیا کو شمالی اور جنوبی حصوں میں تقسیم کرتی ہے۔ اعتدالِ ربیعی کے دوران سورج اس کے عین اوپر ہوتا ہے، جس کے باعث زمین کے مختلف حصوں میں سورج کی روشنی تقریباً یکساں مقدار میں پہنچتی ہے۔

اس موقع پر سورج مشرق سے طلوع اور مغرب میں غروب ہوتا ہے، جسے ایک اہم فلکیاتی واقعہ قرار دیا جاتا ہے۔ اسی طرح کا عمل ستمبر میں بھی ہوتا ہے جب اعتدالِ خریفی (September Equinox) آتا ہے اور سورج شمال سے جنوب کی جانب جاتے ہوئے دوبارہ خطِ استوا کے اوپر سے گزرتا ہے۔

اعتدالِ ربیعی اور اعتدالِ خریفی سال میں دو بار پیش آنے والے موسمی مظاہر ہیں، جن کے دوران سورج کی شعاعیں براہِ راست خطِ استوا پر پڑتی ہیں اور دنیا کے بیشتر حصوں میں دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہو جاتا ہے، اگرچہ کچھ خطوں میں اس میں معمولی فرق رہ سکتا ہے۔

اعتدالِ ربیعی عام طور پر ہر سال 19، 20 یا 21 مارچ کے درمیان ہوتا ہے، جبکہ اعتدالِ خریفی 21 سے 24 ستمبر کے دوران آتا ہے۔ یہ ایک عارضی مرحلہ ہوتا ہے جس کے بعد دن کے دورانیے میں اضافہ یا کمی شروع ہو جاتی ہے۔