عابد چودھری:لاہور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب کی بڑی کھیپ برآمد کر لی۔
فیصل ٹاؤن پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کوٹھا پنڈ میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ عید کے موقع پر شراب مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی، جبکہ وہ آرڈر پر سوڈیوال سے کوٹھا پنڈ شراب لے کر آیا تھا۔
ایس پی جہانزیب اکرم کے مطابق ملزم عرفان مسیح کے قبضے سے 100 لیٹر سے زائد شراب برآمد ہوئی ہے۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کیس انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر شہر بھر میں کڑی نگرانی جاری ہے تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کا سدباب کیا جا سکے۔