ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوادر ; بی ایل اے دہشت گردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں تمام حملہ آور ہلاک

گوادر ; بی ایل اے دہشت گردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں تمام حملہ آور ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور :  گوادر میں جی پی اے کمپلیکس پر بی ایل اے کے دہشت گردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں تمام 8 حملہ آور مارے گئے۔

 ذرائع کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کمپلیکس پر بلوچ لیبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں نے بزدلانہ حملہ کرنے کی ناکام کوشش کی، دہشت گردوں نے سیکورٹی کمپلیکس میں گھسنے کی کوشش کی جو سیکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی سے ناکام بنا دی، مسلح دہشت گردوں کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں تمام 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا، دہشت گردوں نے فائرنگ سے پہلے ایک دھماکا بھی کیا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔