سپین کی ملکہ صوفیہ کا سولیڈیرٹی ڈپلومیٹک بازار میں پاکستان کے سٹال کا دورہ

سپین کی ملکہ صوفیہ کا سولیڈیرٹی ڈپلومیٹک بازار میں پاکستان کے سٹال کا دورہ
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سفارتکاروں کی بین الاقوامی تنظیم آیڈا (AIDE) کی جانب سے سولیڈیرٹی ڈپلومیٹک بازار کا اہتمام سپین کے دارلحکومت میڈرڈ میں کیا گیا۔

 اس بازار کا مقصد مختلف ممالک کی ثقافتی روایات کو اجاگر کرنا تھا جس کا افتتاح سپین کی ملکہ صوفیہ نے کیا۔ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے بھی ڈپلومیٹک بازار میں بھرپور انداز میں شرکت کی گئی اور سٹال لگایا گیا۔سٹال میں پاکستانی ثقافت، روایات، ٹیکسٹائل اور سیاحت کی بھرپور انداز میں عکاسی کی گئی۔ 

 اس موقع پر سپین کی ملکہ صوفیہ نے پاکستانی سفیر شجاعت راٹھور کے ہمراہ پاکستانی سٹال کا دورہ کیا، ملکہ صوفیہ کی جانب سے مختلف پاکستانی اشیاء میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ پاکستانی سٹال پر دیگر ممالک کے سفارتکاروں اور مقامی شہریوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری رہا۔سفارتخانے کی جانب سے ہیڈ آف چانسری آئزہ شجاعت نے پاکستانی ثقافت، سیاحت اور مختلف مصنوعات کے حوالے سے معلومات مہیا کیں۔