ویب ڈیسک: شادی کا دن انسان کی زندگی کے اہم دنوں میں سے ایک ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگ اس دن کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں اور اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے منفرد طریقے آزماتے ہیں۔
تاہم بھارت میں ایک منفرد واقعہ پیش آیا جہاں نوجوان اپنی شادی کی خوشی میں شادی میں شرکت کرنا بھول گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے گاؤں سلطان گنج کے رہائشی نے اپنی شادی والے دن خوشی کے مارے اتنی زیادہ شراب نوشی کی کہ وہ اس میں شرکت کرنا ہی بھول گیا۔دلہن اور اس کے اہل خانہ پنڈال میں دلہےکا انتظار کرتے رہے لیکن وہ زیادہ شراب پینے کی وجہ سے اپنے ہوش کھو بیٹھا اور نہیں آیا۔تاہم جیسے ہی نوجوان کا نشہ اترا وہ فوراً دلہن کے گھر شادی کے لیے پہنچا لیکن پھر دلہن نے شادی کرنے سے انکار کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق دلہن کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی ایسے شخص کے ساتھ نہیں گزار سکتی جو اپنی ذمہ داریوں کو نہیں سمجھتا، دلہن کے والدین نے ساتھ ہی دلہے کے ماں باپ سے شادی کے انتظامات پر ہونے والی رقم واپس ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔