ویب ڈیسک: تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے مجھے 16 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی ہے۔ البتہ انہوں نے رابطہ کرکے رقم کی پیشکش کرنے والوں کا نام نہیں بتایا۔
تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ انہیں پیپلزپارٹی نے تحریک عدم اعتماد میں حمایت کے عوض 16 کروڑ روپے کی آفر کی ہے، اور یہ پیشکش دو جگہوں سندھ اور پنجاب سے ہوئی ہے۔
”دو دفعہ پیپلز پارٹی نے پیسوں کی پیشکش کی، 16 کروڑ روپے اور آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی کی سیٹ کا لالچ دیا گیا! مجھے حرام کا پیسہ نہیں لینا!”- نصرت واحد کا ویڈیو بیان
— PTI (@PTIofficial) March 20, 2022
pic.twitter.com/tmryVyO75o
نصرت واحد کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے لوگوں کی طرف سے دو مرتبہ رابطہ کیا گیا اور 16 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی۔ اتنی بڑی رقم کو رد کرنا ایک مشکل کام ہی ہوتا ہے، لیکن میں ان پیسوں کا کیا کروں گی، میرے خیال میں حرام کی کمائی شکلیں نہیں بگاڑتی بلکہ نسلیں بگاڑ دیتی ہے، اور نسلیں بگڑ جائیں تو بڑا نقصان ہوتا ہے، اس لئے تھوڑے پیسے مل جائیں تو ان پر ہی گزارا کرنا چاہیے۔