طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

 طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
کیپشن: Lahore Airport Plane
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرولر کی بروقت کارروائی سے غیر ملکی طیارہ  بڑے حادثے سےبچ گیا ۔

تفصیلات  کے مطابق  ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بروقت نشاندہی اور کپتان کو رہنمائی فراہم کی، بحرین سے لاہور پہنچنے والی گلف ایئر کی پرواز جی ایف 764 زیر تعمیر رن وے 18 Left پراترنے کیلئے اپروچ پر تھا۔

رن وے 18 مرمتی کام کی وجہ سے بند تھا، اپروچ اور ٹاور پر تعینات ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کو لینڈنگ کرنے سے فوری طور پر روکا، طیارہ زمین سے 200 فٹ سے بھی کم بلندی پر تھا۔

اچانک ایئر ٹریفک کنٹرولر نے دیکھتے ہوئے فوری طور پر کپتان سے رابطہ کیا اور کپتان کو رہنمائی فراہم کی گو راونڈ کی ہدایت دی، کپتان طیارے کو واپس بلندی پر لے گیا۔ ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر طیارے گو راونڈ کرنے کے بعدرن وے نمبر18 Right پر بحفاظت اتار لیا گیا۔