سٹی 42: وزیراعظم عمران خان کووڈ 19 میں مبتلا ہوگئے، انہوں نے خود کو بنی گالا میں قرنطینہ کرلیا، بھارتی وزیراعظم سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے وزیراعظم عمران خان کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کو بھی کورونا ہوگیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے تصدیق کردی۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ وزیراعظم نے خود کو قرطینہ کرلیا۔ معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹ کیا کہ وزیراعظم کو معمولی بخار اور کھانسی کی شکایت ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا اور وزیراعظم عمران خان کیلئے کورونا سے جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Best wishes to Prime Minister @ImranKhanPTI for a speedy recovery from COVID-19.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 20, 2021
وزیراعظم نے 2روز قبل ، گزشتہ جمعرات کو انسدادِ کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی تھی۔ ماہرِ صحت اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور ڈاکٹر جاوید اکرم نےسٹی نیوز نیٹ ورک سے خصوصی گفتگو کی کہ ویکسین لگوانے کے بعد بھی کورونا ہوسکتا ہے۔
مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے وزیراعظم عمران خان کی صحتیابی کیلئے دعا کی۔
دوسری جانبڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ و زیراعظم کی طبیعت بہتر ہے اور وہ ہشاش بشاش ہیں، وزیراعظم کے کورونا کی علامات بہت معمولی نوعیت کی ہیں۔ڈاکٹرفیصل نے وزیراعظم سےرابطے میں رہنے والوں سےقرنطینہ کرنے کی درخواست کی ہے۔
ڈاکٹرفیصل سلطان نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے رابطے میں رہنے والے افرادسے رابطہ کررہے ہیں، ملک میں کوروناکیسوں کی شرح 9فیصدہےکچھ شہروں میں 10فیصد سےزیادہ ہے، عوام کورونا ایس اوپیز پر عمل کریں اور معمر افرادکی ویکسی نیشن کرائیں۔