خواجہ سراؤں نے ایک دوسرے کی مکوں، لاتوں سے درگت بنا ڈالی

 خواجہ سراؤں نے ایک دوسرے کی مکوں، لاتوں سے درگت بنا ڈالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں خواجہ سراؤں کے ایک گروپ نے دوسرے گروپ کے خواجہ سراؤں کو گھر سے نکال کر درگت بنا ڈالی، خواجہ سراؤں نے چمٹوں مکوں اور لاتوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔ خواجہ سراؤں کے گروپ نے دوسرے گروپ کے علاقے سے شادی والے گھر سے ودائی لی تھی۔

شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں خواجہ سراؤں کے ایک گروپ نے دوسرے گروپ کے خواجہ سراؤں کو گھر سے نکال کر درگت بنا ڈالی، خواجہ سراؤں نے چمٹوں مکوں اور لاتوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا خواجہ سراؤں کے گروپ نے دوسرے گروپ کے علاقے سے شادی والے گھر سے ودائی لی تھی علاقہ مکینوں نے خواجہ سراؤں کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا ۔

تشدد کرنے والے گروپ نے دوسرے گروپ کو آئندہ علاقے میں آنے کی کوشش پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں خواجہ سراؤں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی مگر فاروق آباد پولیس واقعے سے لاعلم ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer