منافع خور خوف خدابھی بھول گئے،سینی ٹائزر بنانیوالی اشیا کی قیمتوں ہوشربا اضافہ

منافع خور خوف خدابھی بھول گئے،سینی ٹائزر بنانیوالی اشیا کی قیمتوں ہوشربا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزادخان)ناجائز منافع خوروں نےپاپڑ منڈی اندھیر نگری بنادی،ملک میں کورونا وائرس کی سنگین صورتحال میں بھی تجوریاں بھرنے کی فکر لگ گئی، سینی ٹائزر بنانے والی اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں بڑھتی ہوئی کوورونا کی وباء نے شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا ہے،سنگین صورت حال کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے جامع منصوبہ بندی کی گئی،جس کے تحت تمام سرکاری وپرائیوٹ اداروں کوعارضی طور پربند کردیا گیا،حکومتی اداروں میں عام کا داخلہ ممنوع کردیا گیا، کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے جامعات، کالجز اور بورڈ کےزیر اہتمام 31 مئی تک امتحانات ملتوی کردیے، امتحانات کو ملتوی کرنے کے معاملہ پر حکومت کی جانب سےباقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

تمام معاملات کو مدنظررکھتے ہوئے شہر میں منافع خوروں کو اپنی تجوریاں بھر کا موقع مل گیا،کوروناوائرس سے بچاؤ کے ضروری سازسامان کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کردیا،سینیٹائزربنانے میں استعمال ہونے والی اشیا کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئیں پاپڑ منڈی ،بوتل مارکیٹ کےمنافع خور خوف خدابھی بھول گئے۔

1700روپےوالےکاربوپول کی قیمت 18ہزارروپےکلوتک پہنچ گئی،آئیسو پرپول الکوحل سے210سےبڑھکر 600 فی کلوگرام کا ہوگیا،30والاپمپ100روپےکافروخت کیاجارہاہے،250روپے والی گلیسرین600 روپے فی کلوگرام ہوگئی 5روپے والی خالی بوتل 50 کی بیچی جارہی ہے مافیا کی موجیں جاری،ایسے حالات میں شہریوں کاکہناتھا کہ منافع خورعوام کو دنوں ہاتھ سے لوٹ رہے ہیں، بزدار سرکار کب جاگے گی؟

M .SAJID .KHAN

Content Writer