پی ایس ایل کا دوسرا بڑا مقابلہ، گلیڈی ایٹرز کی ٹاس جیت کر پشاورزلمی کو بیٹنگ کی دعوت

پی ایس ایل کا دوسرا بڑا مقابلہ، گلیڈی ایٹرز کی ٹاس جیت کر پشاورزلمی کو بیٹنگ کی دعوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے پہلے ایلینیٹر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیتا۔ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

کرکٹ شائقین کو بہت عرصہ سے انٹرنشینل کرکٹ کا اپنے میدانوں پر انتظار تھا۔ پی ایس ایل تھری اس مقابلہ کو دیکھنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم صبح ہی سے پہنچانا شروع ہو گئے تھے۔

بارش کے منتظر پاکستانی کرکٹ شائقین کو بارش سے زیادہ پی ایس ایل کے میچ کا انتظار تھا لیکن بارش کی وجہ سے کافی شائقین دلبرداشتہ بھی ہوئے۔

پی ایس ایل تھری کے دیوانوں کے لیے دھچکا، فائنل میں پہنچنےوالی اسلام آباد کی ٹیم کیلئے مشکلات پیدا ہوگئی۔ دوسرا سیمی فائنل آج کھیلا جانا ہے۔ لیکن بارش کے امکان نے میچ کا مزہ خراب کر کے رکھ دیا ہے۔ جبکہ بارش کی وجہ سے کون سی ٹیم شکست کا سامنا کرے گی اس کے حوالے سے پیشین گوئیاں سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق دبئی کے انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنانے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کو فائنل سے پہلے لگا ایک بڑا دھچکا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل انگلش بلے بازوں ایلکس ہیلز اور سیم بلنگز نے کراچی میں فائنل کھیلنے سے معذرت کرلی۔ دونوں کھلاڑیوں نے اپنے فیصلے سےٹیم انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔

 دوسری جانب سابق چیمپئن اسکواڈ میں شامل دیگر غیر ملکی کھلاڑی جن میں جے پی ڈومنی ، سمیت پاٹیل ، لک رونکی سمیت باقی تمام کھلاڑی کراچی میں فائنل کھیلنے کو تیار ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈنے ایلکس ہیلز اور سیم بلنگز کے متبادل کھلاڑی لینے یا نہ لینے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

  ذرائع کے مطابق متبادل کھلاڑیوں کے انتخاب کے امکانات انتہائی کم ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ  ٹیم کے 2اہم کھلاڑیوں ایلکس ہیلزاورسیم بلنگزنے فائنل کھیلنے کیلئے کراچی آنے سے معذرت کرلی۔

واضح رہے کہ لاہورپولیس نے پی ایس ایل میچزکی سیکورٹی اورٹریفک انتظامات کوحتمی شکل دے دی، اسٹیڈیم میں انٹری کیلئے واک تھروگیٹس، فضائی نگرانی کے لئے ہیلی کاپٹرجبکہ اٹھارہ ہزاراہلکارڈیوٹی پرموجودرہیں گے۔  پی ایس ایل کے 2میچزکے لیے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔سٹیڈیم کے گردونواح اورروٹ پرفول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے۔فوج رینجرزسمیت 18 ہزارسے زائدپولیس اہلکاروافسران ڈیوٹی پرموجودرہیں گے۔

علاوہ ازیں فضائی نگرانی کےلیے ہیلی کاپٹربھی موجودہوں گے ۔سٹیڈیم کے گردونواح میں موجودتمام کاروباری مراکز2دن بندرہیں گے۔کسی بھی شہری کو سٹیڈیم کے اندرسگریٹ ،ماچس ،لائٹریاشیشے کی بوتل لے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سی ٹی اورائے اعجازاحمد کی جانب سے سٹیڈیم اورروٹ پرڈیوٹی سرانجام دینے والے ٹریفک پولیس کے ایس پیز،ڈی ایس پیز اور وارڈنز کو بریفنگ دی گئی کہ ٹریفک کی روانی کومیچزکے دوران یقینی بنایا جائے اورکوئی بھی غیرمتعلقہ گاڑی روٹ پرکھڑی نہ ہونے دی جائے۔ ٹریفک پولیس کے جوان شائقین کرکٹ کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔  سی سی پی اولاہورکی جانب سے لاہورسمیت دیگرشہروں سے آنے والے پولیس اہلکاروں وافسران اورسکیورٹی میچزکے لیے استعمال ہونے والے سامان کے خرچے کی مدمیں آئی جی پنجاب سے 15ملین روپے مانگ لیے ہیں۔

پی ایس ایل تھری کا میلہ لاہور میں سج چکا ہے جہاں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا میچ کھیلا جائے گا۔کرکٹ شائقین آج کے مقابلے کیلئے پرجوش ہیں اور میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم کا رخ کر رہے ہیں لیکن اس کےساتھ ہی لاہور میں باران رحمت بھی برس پڑی ہے اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے شام کے وقت بھی لاہور میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان بھی موجود ہے۔لاہور میں بارش نہ رکی تو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سے ایک ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی.