لاہور ہائیکورٹ: ملزمہ اداکارہ سلومی رانا کی دائر درخواست ضمانت پر سماعت

لاہور ہائیکورٹ: ملزمہ اداکارہ سلومی رانا کی دائر درخواست ضمانت پر سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ سلومی رانا کی فراڈ کے مقدمے میں پانچ اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی، آئندہ سماعت پرتھانہ نواب ٹاؤن سے مقدمے کاریکارڈ طلب کر لیا گیا۔

جسٹس چوہدری مشتاق احمد نے ملزمہ اداکارہ سلومی رانا کی درخواست ضمانت پرسماعت کی۔ وکیل نے موقف اختیارکیا کہ سلومی رانا کا صغراں خانم کیساتھ گھر کا بیعانہ دینے کا کیس سول عدالت میں زیر سماعت ہے، لیکن اس کےباوجود جعلی دستاویزات پر گھر گروی پرحاصل کرنے کا بے بنیاد مقدمہ درج کروادیاگیا ہے۔۔ وکیل کا کہناتھا کہ مدعی بیرون ملک ہے اس کے پاورآف اٹارنی پرفوجداری مقدمہ درج کروایا گیا جو قانون کےمطابق نہیں ہوسکتا۔ درخواست گزارکی جانب سے استدعا کی گئی کہ وہ بے قصور ہے درخواست ضمانت منظورکی جائے۔

عدالت نے وکیل کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد ملزمہ کی پانچ اپریل تک عبوری ضمانت منظورکرلی۔ اداکارہ سلومی رانا نے احاطہ عدالت میں سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کلچرل ونگ کی صدر ہے جس کی وجہ سے سیاسی رنجش پر بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا ہے۔