ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے ، ایرانی وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ سے ملاقاتیں

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے ، ایرانی وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ سے ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے.  

ائرپورٹ پر ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی نے پاکستانی ہم منصب کا پرتپاک خیرمقدم کیا ۔دونوں وزرائے داخلہ کی ملاقات ہوئی ۔ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال  کیا ۔ 

دونوں وزرائے داخلہ نے امریکہ ایران معاہدہ کو خطے میں پائیدار امن کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔
 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقویایرانی وزارت خارجہ بھی گئے ۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا وزارت خارجہ آمد پر خیر مقدم کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے  ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات  کی ۔ ہاک ایران تعلقات اور معاہدے کے بعد خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔