ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد ڈویژن: محرم الحرام سکیورٹی و انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت، فول پروف سکیورٹی پر زور

فیصل آباد ڈویژن: محرم الحرام سکیورٹی و انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت، فول پروف سکیورٹی پر زور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیر صدارت فیصل آباد ڈویژن میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور انتظامی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر بلال اکبر، کمشنر فیصل آباد، آر پی او، سی ٹی او اور مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران متعلقہ حکام نے سکیورٹی اور انتظامات پر بریفنگ بھی دی۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں کے راستوں پر فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عاشورہ کے روز مساجد کے باہر نمازیوں کے لیے سبیلیں لگائی جائیں جبکہ مجالس اور جلوسوں کے منتظمین کے ساتھ انتظامیہ مسلسل رابطے میں رہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید ہدایت دی کہ جلوسوں کے روٹس پر پانی کا مسلسل چھڑکاؤ کیا جائے تاکہ گرمی اور گردوغبار کے اثرات کم کیے جا سکیں۔ مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس جلوسوں کے دوران متبادل راستوں سے متعلق شہریوں کو بروقت آگاہ کرے گی جبکہ اس سلسلے میں میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھرپور آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ فیصل آباد ڈویژن میں تمام مسالک کے علماء کے ساتھ انتظامیہ قریبی رابطے میں ہے تاکہ مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھا جا سکے۔

وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ فیصل آباد میں سموگ گن بھی پہنچا دی گئی ہے اور پانی کے چھڑکاؤ کے ذریعے موسم کی شدت کو کم کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔