ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت اور وزیراعظم کی بنوں دھماکے کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

صدر مملکت اور وزیراعظم کی بنوں دھماکے کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی :صدرمملکت،وزیراعظم اوروفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگرد پاکستان کی سفارتی کامیابیوں  اور امن کے فروغ کی کوششوں کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہاہے کہ پاکستان علاقائی و عالمی امن کی حمایت جاری رکھے گا ۔
وزیراعظم نے دھماکے کی تحقیقات اور زخمیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو ہرگز متزلزل نہیں کر سکتیں،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی بنوں میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ معصوم لوگوں اور بچوں کو نشانہ بنانا درندگی ہے، درندہ صفت خوارجی کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔