ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر شہریوں کا ملا جلا ردعمل

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر شہریوں کا ملا جلا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں  رضوان: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی پر شہریوں نے ملا جلا ردعمل دیا ہے۔

شہریوں نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو بڑا ریلیف قرار دے دیا ہے۔

  شہریوں  کا کہنا  ہےکہ پٹرول مہنگا ہونے سے جو اشیا مہنگی ہوئی تھیں ان کی قیمتیں بھی کم کی جائی، حکومت مزیدگنجائش نکالے اور پٹرول کی قیمت 200سے250روپے لیٹر پرلائے۔

 مہنگائی سے تنگ شہریوں نے پٹرول سستا ہونے پرسکھ کا سانس لیا، انہوں نے کہا کہ جب پٹرول مہنگاتھا توبچت نہیں ہوتی تھی۔

موٹر سائیکل، رکشہ اور گاڑی مالکان نے قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مہنگائی کے دور میں  بڑا ریلیف قرار دیا ہے

شہریوں  کا کہنا ہے کہ پٹرول سستا ہونے سے سفری اخراجات میں کچھ کمی ضرور آئے گی، لیکن سبزیاں، گروسری، آٹا، دالیں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بدستور بلند ہیں۔شہریوں  نے مطالبہ کیا کہاشیائے خوردونوش میں بھی کمی کی جائے۔

عوام نے شکایت کی کہ بجلی وگیس کے بھاری بلز کے باعث عوام کی مشکلات برقرار ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت وقتی ریلیف کے بجائے مستقل اور جامع اقدامات کرے تاکہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو حقیقی سہولت میسر آ سکے۔

 ان کا کہنا ہے کہ ماہانہ گھریلو بجٹ اب بھی شدید دباؤ کا شکار ہے اور عام آدمی کو زندگی کے بنیادی اخراجات پورے کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔