ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تمام سرکاری دفاتر اور سکولوں کو تالے

تمام سرکاری دفاتر اور سکولوں کو تالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بلوچستان گرینڈ الائنس نے اپنے مطالبات منظور نہ کیے جانے پر صوبے کے تمام سرکاری دفاتر اور  سکولوں کو تالے لگا دیے ہیں۔

  بلوچستان گرینڈ الائنس کا بجٹ میں تنخواہوں میں شرح میں کم اضافے کے خلاف احتجاج جاری ہے،اس احتجاج کو وسیع کرتے ہوئے مظاہرین نے احتجاجاً تمام سرکاری دفاتر اور  سکولوں کو تالے لگا دیے ہیں اور حکومت کو مطالبات کی منظوری کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے۔

 چیئرمین بلوچستان گرینڈ الائنس عبدالقدوس کاکڑ نے کہا کہ بجٹ میں ہمارے تمام مطالبات کو نظر انداز کیا گیا،انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ آج اور کل صوبے کے تمام سرکاری دفاتر کی تالا بندی ہوگی،پھر بھی مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاجی تحریک شروع ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اتوار کو صوبے بھر کے سرکاری ملازمین کوئٹہ پہنچیں گے اور بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے۔

 دوسری جانب سرکاری دفاتر کی تالا بندی سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بالخصوص دور دراز سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ آنے والے افراد رُل گئے۔