سٹی 42 : وزیر خارجہ ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ترکیہ میں اسلامک کوآپریشن یوتھ فورم ایوارڈز تقریب میں شرکت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے استنبول میں منعقدہ ایوارڈز تقریب میں شرکت ترکیہ کے وزیر خارجہ کی دعوت پر کی۔ ایوارڈز تقریب کا انعقاد ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کے اعزاز میں کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے ترکیہ کے صدر جو اس اعزاز پر مبارکباد دی۔
