سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 283.64 روپے سے بڑھ کر 283.70 روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوکر 285.74 روپے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے مہنگا ہوکر 329.45 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 2.91 روپے مہنگا ہوکر 386 روپے، یو اے ای درہم ایک پیسے اضافے سے 78.03 روپے، جبکہ سعودی ریال 5 پیسے مہنگاہوکر 76.30 روپے کا ہوگیا۔