ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میگا کرپشن سکینڈل میں نیب لاہور کی رواں سال کی بڑی ریکوری

 میگا کرپشن سکینڈل میں نیب لاہور کی رواں سال کی بڑی ریکوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم:پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شیخوپورہ کےافسران و اہلکاروں سے ریکوری، افسران و اہلکاروں کیخلاف کرپشن تحقیقات میں 2ارب کی ریکوری کی گئی۔

ڈی جی نیب نے ابتک برآمد شدہ رقم کا چیک سیکرٹری فنانس کے حوالے کیا، افسران و اہلکاروں کیخلاف مبینہ 5ارب کے بوگس چیکس کی تحقیقات جاری ہیں۔

ڈی جی نیب لاہور غلام صفد شاہ کا کہنا تھا کہ پلی بارگین کے تحت تاحال 2 ارب کی ریکوری ممکن بنائی گئی ،پہلی قسط قومی خزانہ کی نظر کردی گئی ، ملزمان کیخلاف شکایات پر ستمبر 2024 میں انکوائری کا آغاز ہوا۔

نیب ٹیم نے انتہائی قلیل مدت میں 2 ارب کی ریکوری ممکن بنائی، نیب لاہور انویسٹی گیشن ٹیم نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ ،مذکورہ سکینڈل میں دیگر ملزمان کیخلاف تحقیقات جاری ہیں۔

کرپشن کیسز میں ملزمان کی ضبط شدہ جائیدادوں کی فروخت کا سلسلہ شروع ہے، نیب کی اولین ترجیح کرپٹ عناصر سے قومی دولت کی برآمدگی ہے۔