ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم الحرم کی ڈیوٹی انتہائی اہم ہے سکیورٹی معاملات میں تعاون کریں؛ ایس پی ماڈل ٹاؤن

محرم الحرم کی ڈیوٹی انتہائی اہم ہے سکیورٹی معاملات میں تعاون کریں؛ ایس پی ماڈل ٹاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ محرم الحرم کی ڈیوٹی انتہائی اہم ہے سکیورٹی معاملات میں تعاون کریں، طے شدہ راستوں و مقامات کے علاوہ جلوس و مجلس کی اجازت نہیں ہو گی۔ 

محرم الحرام کی آمد  سے قبل سکیورتی انتظامات دیکھنے کیلئے ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں شیعہ مسلک کے منتظمین، علماء کرام و امن کمیٹی کے اراکین سمیت ایس ڈی پی او گارڈن ٹاون و دیگر افسران نے شرکت کی ۔ 

ایس پی اخلاق اللہ تارڑ نے اجلاس کے شرکاء سے محرم الحرام سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا، کہا کہ طے شدہ راستوں و مقامات کے علاوہ جلوس و مجلس کی اجازت نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر مامور اہلکار مشتبہ افراد و سامان اور گاڑیوں پر کڑی نظر رکھے۔ 

ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ محرم الحرم کی ڈیوٹی انتہائی اہم ہے سکیورٹی معاملات میں تعاون کریں۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس کا مقصد سکیورٹی معاملات کو بہتر طریقے سے حل کرنا ہے۔ 

اجلاس کے شرکاء کی جانب سے سکیورٹی معاملات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ 

ایس پی اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جاری احکامات پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے گا، فرقہ ورانہ معاملات، اتحاد کیلئے تمام مسالک کا کردار نہایت اہم ہے۔ 
اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا خیر بھی کی گئی۔