ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وی وی آئی پیز کی سکیورٹی کیلئے نئی گاڑیاں کی خریداری مکمل

وی وی آئی پیز کی سکیورٹی کیلئے نئی گاڑیاں کی خریداری مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:پنجاب میں وی وی آئی پیز کی آمدورفت اور سیکیورٹی کے لیے نئی جیمرز  گاڑیوں کی خریداری مکمل کر لی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے 2 بی ایم ڈبلیو گاڑیاں جبکہ جیمرز سے لیس وی وی آئی پیز کی سکیورٹی کیلئے 5 لینڈ کروزرز خریدی گئی ہیں۔دونوں بی ایم ڈبلیوگاڑیاں جرمنی سےامپورٹ کی گئی ہیں،بلٹ پروف گاڑیاں5لاکھ کےقریب یوروزمیں خریدی گئی ہیں.

 پولیس حکام کے مطابق بی ایم ڈبلیوگاڑیاں سی ٹی ڈی کےزیراستعمال رہیں گی ،گاڑیاں غیر ملکیوں کے لئے استعمال کی جائیں گی،5 لینڈکروزرزگاڑیاں جیمرزکیلئے اور وی وی آئی پیز کی سکیورٹی کیلئے استعمال ہونگی،20کروڑسےزائدمالیت کی لینڈکروزرگاڑیاں سپیشل برانچ کےزیراستعمال ہونگی۔

 پولیس حکام  نے بتایا کہ تمام گاڑیوں کی خریداری مکمل کرکےمتعلقہ یونٹس کوفراہم کردی گئی ہیں۔