ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور چیمبر  کا دبئی، یو اے ای اور سعودی عرب سے ویزا مسائل حل کرنے کا مطالبہ  

لاہور چیمبر  کا دبئی، یو اے ای اور سعودی عرب سے ویزا مسائل حل کرنے کا مطالبہ  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ دبئی، یو اے ای اور سعودی عرب میں پاکستانی تاجروں کو درپیش کاروباری اور لیبر ویزوں کے سنگین مسائل کو حل کیا جائے۔

کاروباری برادری کو ان ممالک میں ویزوں کے حصول میں غیر معمولی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ان مسائل کی وجہ سے پاکستان کی بیرونی تجارت شدید متاثر ہو رہی ہے۔
صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ یہ ایک سفارتی سطح کا معاملہ ہے جس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔
حکومت سینئر وفاقی وزیر کی سربراہی میں فوری اعلیٰ سطحی وفد ان ممالک میں بھیجے۔دبئی، یو اے ای اور سعودی عرب سے ویزہ پالیسی میں نرمی کے لیے بات چیت کی جائے اور وزارت خارجہ ویزا پالیسی کے مسئلے کو سنجیدہ خارجہ حکمتِ عملی کے ذریعے حل کرے۔
 لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد کا مؤقف دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ویزہ مسائل کا براہِ راست اثر ہماری برآمدات اور بین الاقوامی سرمایہ کاری پر پڑ رہا ہے، فوری حل ناگزیر ہے۔"