ویب ڈیسک:نجم سیٹھی کے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئر مین شپ کی دوڑ سے باہرہونے کے بعد آج بورڈ آف گورنرز کے لیے ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے کا نام بھیجے جانے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی تقرری کے حوالے سے پیٹرن اِن چیف وزیراعظم میاں شہباز شریف کی طرف سے آج 2 نام بھیجے جا سکتے ہیں ، پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے لیے ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے کے نام فائنل کیے جانے کا امکان ہے، گزشتہ رات نجم سیٹھی نے بطور سربراہ کرکٹ بورڈ کی دوڑ سے خود کو الگ کر لیا تھا ، انہیں پی سی بی کے انتخابات کرانے، 2014 کا آئین بحالی اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے انعقاد کا ٹاسک دیا گیا تھا مقررہ نوے روز اور پھر اضافی دو ماہ میں بھی نہیں کرا سکے تھے۔