شادی کی تقریب میں دولہے کے بھائی کی موت کا دلخراش واقعہ

شادی کی تقریب میں دولہے کے بھائی کی موت کا دلخراش واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)مصر میں شادی کی تقریب میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب دولہا کا بھائی دیگر افراد کے ساتھ رقص کرتے ہوئے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے گر پڑا اور پھر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کی رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اندوہناک واقعہ دارالحکومت قاہرہ سے 200 کلو میٹر دور واقع شہر المنزلہ کے علاقے الحمزاوی میں پیش آیا،اس موقع پر تقریب کے لیے رنگ برنگی روشنیاں اور قمقمے لگائے گئے تھے,دولہا کا 27 سالہ بھائی محمد محمود رشاد دیگر افراد کے ساتھ رقص میں مصروف تھا کہ اچانک بے ہوش کر زمین پر گر گیا۔

  کچھ دیر بعد نوجوانوں کو دولہا کے بھائی کے اطراف جمع دیکھا گیا جو اسے دوبارہ ہوش میں لانے کی کوششیں کر رہے تھے،محمد کے ہوش میں نہ آنے پر اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا, ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد یہ تصدیق کی کہ دل کا دورہ نہایت شدید تھا جس کے نتیجے میں دولہا کا نوجوان بھائی فوری طور پر فوت ہو گیا۔محمد کی موت کی خبر پہنچنے پر شادی کے گھر میں کہرام مچ گیا,افسوس ناک واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer