نوجوان نے اپنی دونوں گرل فرینڈز کیساتھ بیک وقت شادی رچالی

نوجوان نے اپنی دونوں گرل فرینڈز کیساتھ بیک وقت شادی رچالی
کیپشن: Marri
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست تلنگانہ میں ارجن نامی نوجوان نے ایک ہی منڈپ پر بیک وقت دو لڑکیوں سے شادی رچالی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی نوجوان ارجن نے حال ہی میں اپنی تعلیم مکمل کرتے ہوئے بی ایڈ کی ڈگری حاصل کی، اب وہ مقابلے کے امتحان کی تیاری کر رہا ہے۔  نوجوان ارجن کو  ایک ہی وقت میں دو لڑکیوں سے پیار ہوگیا، دونوں لڑکیاں اس کی  رشتہ دار  ہیں، اوشا رانی اور سریکھا سے وہ گزشتہ سال سے ساتھ تعلق میں تھا۔

چند  روز قبل جب ارجن کے گھر والوں نے اس کی شادی کرنے کی ٹھانی  تو اس نے دونوں لڑکیوں سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔جس کے بعد ارجن کو  گھر والوں کی جانب سے مثبت جواب ملا،ارجن نے دونوں لڑکیوں کے گھر والوں کو بھی منالیا اور 14 جون کو  ایک ہی منڈپ پر دونوں لڑکیوں سے شادی کرلی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer