پولیس کے گھوڑوں کیلئے اصطبل آئندہ سال بھی نہیں بن سکے گا

Mounted Force
کیپشن: Mounted Force
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بینک روڈ (علی ساہی) لاہور پولیس کے گھوڑے، گھرکے رہے نہ گھاٹ کے، 2 سال قبل مختلف شہروں میں بھجوائے گئے گھوڑوں کے لئے اصطبل اگلے مالی سال میں بھی نہیں بن سکے گا۔

لاہور پولیس کی مائنٹڈ فورس کے کروڑوں مالیت کے گھوڑوں کا اصطبل اکتوبر 2019 میں قربائن لائن سے ختم کر دیا گیا تھا، مائنٹڈ فورس کے گھوڑوں کو ایلیٹ ٹریننگ سکول بیدیاں، پی سی فاروق آباد اور فیصل آباد شفٹ کیا گیا۔ سابق آئی جی پنجاب کے حکم پر قربان لائن میں اصطبل کی جگہ پر پولیس افسران کے لئے رہائش گاہیں تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی، گزشتہ مالی سال اور نئے مالی سال میں مائنٹڈ فورس کے گھوڑوں کے اصطبل کے لئے کوئی نئی ترقیاتی سکیم نہیں رکھی گئی۔

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ اور مناواں کے علاقے میں اصطبل کے لئے گزشتہ سال جگہ دیکھی گئی، ایک گھوڑے کی قیمت پانچ لاکھ بتائی جارہی ہے، کروڑوں مالیت کے گھوڑے مستقل جگہ نہ ہونے کے باعث بیمار ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب  میرٹ کا راگ الاپنے والے پنجاب پولیس کے افسران رہائشگاہوں کےحوالے سے ماتحتوں کو بھول گئے، اگلے مالی سال میں چھوٹے ملازمین کی رہائشگاہوں کیلئے ایک بھی سکیم شامل نہیں کی گئی۔  اگلے مالی سال میں پنجاب پولیس کے 12 اعلیٰ افسران کیلئے گھروں کی تعمیر پر کروڑوں خرچ ہونگے، ایس پی سے ایڈیشنل آئی جی رینک کے افسران کے 12 گھروں کیلئے  42 کروڑ روپے مختص کردیئے گئے۔

رواں مالی سال میں 15 کروڑ سے زائد کے فنڈز سے افسران کے گھروں کی تزئین و آرائش بھی کروائی گئی ہے، پنجاب بھر میں چھوٹے رینک کے افسران اور کانسٹیبلان کیلئے کوئی بھی رہائشی سکیم شامل نہیں کی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer